مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف " پی ٹی آئی" ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ صحرائے چولستان میں عربی شہزادوں کو ہزاروں ایکڑ زمین الاٹ کی گئی لیکن چولستانی ایک ایک ایکڑ زمین کے لئے ترس رہے ہیں۔ سراج الحق نے چولستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحرائے چولستان کے 3 لاکھ لوگ آج بھی پانی سے محروم ہیں، گزشتہ 73 سالوں سے کسی بھی حکمران نے یہاں کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا، چولستان کی زمینوں پر صرف چولستانیوں کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب چولستان اور چولستانیوں کے نمائندے ہیں اور بہت جلد چولستان کے مسائل سینیٹ میں اٹھائیں گے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی صورت میں مصیبت عوام پر مسلط ہے اور یہ ناکام، آٹا اور چینی چور مافیا کی حکومت ہے۔
آپ کا تبصرہ